Elementor #1054

*مسلمانوں کی پستی اور عالمی ذلالت کا راز یکتائیت کا فقدان

از: *عطاء الرحمان خان بھوپالی*
رابطہ کریں:  muftiataurrahmankhanqasmi@gmail.com
بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عزرائیل امریکہ نے 30 میزائل ایران اور خمینی صاحب کے گھر پر داغ کر ایران کے سپریم لیڈر خمینی صاحب اور انکے بیٹے مجتبی صاحب اور آرمی چیف وغیرہ کو قتل کردیا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ ایران نے بوکھلاہٹ میں کئی عرب دیشوں میں جو امریکہ کے ایر بیس تھے ان پر بیک وقت حملہ کیا تھا۔ اب تک ایران نے یہ خمینی صاحب کی خبر چھپائی تھی لیکن ایران کی اس بوکھلاہٹ سے محسوس ہورہا تھا کہ کچھ تو غلط ہوا ہے یا کچھ تو بڑا ہونے والا ہے جسکی وجہ سے ایران نے کویت سعودی بحرین قطر وغیرہ میں موجود امریکی ایر بیس پر بیک وقت حملہ کردیا لیکن اب اس خبر کی تصدیق جب ایران سے ہوئی تو پتہ چلا کہ معاملہ یہ تھا کیونکہ عام طور پر ایران ایسا کرتا نہیں ہے کہ بیک وقت اتنے ملکوں کو دعوت جنگ دیدے یہ درحقیقت عرب مسلم ملکوں کو للکارا ہے ایران نے کہ کہاں ہے تمہاری ایمانی اور انسانی اخوت کہاں تم سوئے ہوئے ہو کل عراق اور افغانستان کو برباد کیا گیا تھا پھر غزہ اور فلسطین کو اور اب ایران کی باری ہے یوں ہی رہا تو سارے مسلم ممالک باری باری مَسل دیے جائیں گے لیکن اس للکار کے بعد بھی بن سلمان کمثل الحمیر لعنۃ اللہ علیہ کا ضمیر کس خمیر کا بنا ہے جس پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ ان سلمان لعنۃ اللہ علیہ کا اسٹیٹمنٹ آیا کہ ایران نے ہماری راجدھانی پر حملہ کیا ہے اسلئے ہم امریکہ کو اپنا ملیٹری بیس دے سکتے ہیں کہ ایران پر حملہ کرو جبکہ یہ وقت مسلم ممالک کے اتحاد کا تھا کہ سب ملکر ایران کی موافقت میں امریکہ اور عزرائیل کے خلاف کھڑے ہوجاتے۔
متحد ہو تو بدل ڈالو زمانہ کا نظام*
منتشر ہو تو مرو شور مچاتے کیوں ہو*
ادھر نیتن یاہو اور ٹرمپ لعنۃ اللہ علیہما کے بارے میں یہ خبر ہے کہ دونوں کی سیکریٹ خفیہ سیکورٹی نے ان دونوں کی سیکورٹی بڑھادی ہے اور حملہ کے پہلے سے ہی دونوں زمین پر نہیں ہیں اسوقت دونوں ہوا میں جہاز میں ہی ہیں اور وہیں سے یہ دونوں کمانڈ کررہے ہیں اللہم اھلکھم کما اھلکت عادا و ثمودا اللہم خذھم اخذ عزیز مقتدر۔
میرے بھائیوں موقع دیا گیا ہے اب بھی آپسی اختلافات کو اور اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر دشمن کو دشمن جانو اور ایک ہوجاؤ یا ایھا الذین آمنوا لا تتخذوا الیہود والنصاری أولیاء بعضہم أولیاء بعض۔ صاف حکم ہے قرآن کریم کا اہل ایمان کو کہ یہود ونصاریٰ کو دوست مت بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں تمہارے دوست نہیں ہوسکتے۔ اہل عرب اسوقت یہود ونصاریٰ کو اپنا دوست بنائے ہوئے ہیں اور اپنے ایمانی شیعہ بھائی ایران کی مخالفت میں کھڑے ہیں صاف قرآن پاک کے حکم کی مخالفت کررہے ہیں اسکا انجام دنیا دیکھے گی۔ کہ مزید ذلالت کے علاوہ اور کچھ ہاتھ نہ آئے گا کیونکہ عزت تو اہل ایمان کے لئے ہے جبکہ وہ ایمان پر ہوں منافقت پر نہیں ورنہ صرف اسلامی نام محمد بن سلمان رکھنے سے عزت نہیں ملتی۔ فللہ العزۃ ولرسولہ وللمؤمنین ولکن المنافقین لایفقہون۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *